ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شوہر کا انتقال ہوئے ڈیڑھ مہینہ ہوا ہے سما لتاابھی سے سیاست میں کو دپڑی ہیں: ایچ ڈی ریونا

شوہر کا انتقال ہوئے ڈیڑھ مہینہ ہوا ہے سما لتاابھی سے سیاست میں کو دپڑی ہیں: ایچ ڈی ریونا

Sat, 09 Mar 2019 10:39:11    S.O. News Service

بنگلورو ،8مارچ (ایس او  نیوز) کنڑا فلم اسٹار و سابق مرکزی وزیرآنجہانی امبریش کی بیوہ سمالتا سیاست میں داخل ہوکر منڈیا پارلیمانی حلقہ سے چناؤ لڑنے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا نے آج کہا کہ شوہر کادیہانت ہوئے ابھی ڈیڑھ مہینہ نہیں ہوا ، ان کی بیوہ ابھی سے سیاسی میدان میں کود پڑی ہیں۔دہلی کے چالکیہ پوری علاقہ میں نئے کرناٹکا بھون کیلئے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کے دوران ریونا نے کہا کہ منڈیا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کامطالبہ کرنے کا ان کا کوئی حق نہیں ۔ اس پر جواب دیتے ہوئے سمالتا نے کہاہے کہ ریونا جیسے ایک سلجھے ہوئے لیڈر سے اس طرح کے بیان کی انہیں امیدنہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کے آنجہانی شوہر امبریش جے ڈی ایس کے سربراہ و سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا کو اپنے والد کی طرح دیکھتے تھے۔ لیکن ریونا نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ ان کے والد کے بر خلاف ہے۔ سمالتاکے منڈیا حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کامطالبہ کرنے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ڈی سی تمنا نے کہا کہ سیاست میں ان کی کیا حصہ دار ی ہے؟ جس وقت امبریش رکن پارلیمان اورریاستی وزیر تھے ،اسوقت اس کی رہائش گاہ جانے والوں کو سمالتانے کیا کبھی ایک گلاس پانی دیا ہے ؟ شوہر کے حوالہ سے ٹکٹ کامطالبہ کرناانہیں زیب نہیں دیتا۔


Share: